23 فروری، 2019، 5:19 PM

بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 84 افراد ہلاک

بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 84 افراد ہلاک

بھارت کی شمالی ریاست آسام کے 2 اضلاع میں مضر صحت شراب پینے سے 84 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 200 سے زائد افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی شمالی ریاست آسام کے 2 اضلاع میں مضر صحت شراب پینے سے 84 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 200 سے زائد افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہلاکتیں آسام کی ریاست کے اضلاع، گولگھات اور جورہت میں ہوئیں۔ آسام ہوم کمشنر کے مطابق جمعرات کو متاثرہ افراد نے مضر صحت شراب کو میتھیل الکوحل میں شامل کیا تھا، یہ کیمیکل عصابی نظام کو متاثر کرتا ہے، جس کے پینے کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہفتے کے روز دوران علاج 84 افراد ہلاک ہوگئے۔ آسام کی وزیر صحت نے بتایا کہ 200 کے قریب افراد کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ جورہت میڈیکل کالج ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد مقامی شراب بنانے والی بھٹی کے مالک اور دیگر 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں اتر پردیش کے علاقے میں مضر صحت شراب پینے سے 92 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

News ID 1888327

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha